اسلام آباد:سپریم کورٹ نے خواتین کو خاوند کے ظلم اور ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کرنے کی اجازت کی توثیق کر دی۔
سپریم کورٹ نے شوہرکےظلم کی وجہ سے نکاح کے تحلیل کے دعوے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین ظلم و ستم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ کر سکتی ہیں۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ازدواجی رشتہ شوہراور بیوی کے درمیان اعتماد کا ہوتا ہے۔ بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کی بنا پر نکاح کے تحلیل کا دعویٰ دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ نے فیملی کورٹ کاظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا حکم برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا ۔اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ نے ظلم کی بنیاد پر نکاح کے تحلیل کا دعوی خلع میں تبدیل کیا تھا۔