لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے بھی گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے فی الحال روک دیا۔
گورنر ہاؤس میں جاری اجلاس میں اہم پیش رفت،وفاقی وزارت قانون سمیت لیگل ٹیم نے گورنر کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی تجویز دیدی۔
لیگل ٹیم نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کیا تو کیسے ڈی نوٹیفائی کرسکتے ہیں، گورنر ہاؤس میں قانونی اور آئینی معاملات پر مشاورت جاری ہے۔
پرویز الہیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بعد جمعرات کی دوپہر ن لیگ کا گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ شہبازشریف کی جانب سے آنیوالی ہدایات کی روشنی میں اہم مشاورتی اجلاس میں رانا ثناء اللہ، عطا اللہ تارڑ، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس میں چوہدری پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ نہ لینے کے بعد کی صورتحال زیر غور آئی۔
مشاورتی اجلاس ڈھائی بجے کے قریب ختم ہوا جس کے بعد لیگی رہنما گورنر ہاوس سے روانہ ہوگئے۔