وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 25ہزار نئے اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لیڈی ہیلتھ سپروائزر کیلئے 25 فیصد اسپیشل الاؤنس بھی منظور کیا گیا
لاہور (امت نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دیے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں لیڈی ہیلتھ سپروائزر کیلئے پچیس فیصد اسپیشل الاؤنس بھی منظور کرلیا گیا۔
پنجاب کابینہ میں نئے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے شرکت کی، نئے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل بھی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، پنجاب کابینہ نے دونوں نئے افسران کو خوش آمدید کہا۔