اسلام آباد(امت نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایک بار پھر واضح کیاکہ استعفوں کے لیے اکھٹے ہوکر آنا اسپیکر کے اطمینان کیلئے کافی نہیں۔ اور ہر رکن کو سننا بھی چاہوں گا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے
پاکستان تحریک انصاف کو ایوان میں آکر کردار ادا کرنے کی دعوت بھی دی
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی ارکان کو خطوط لکھے، قواعد کہتے ہیں کہ آپ کو اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھنا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نےکہا استعفوں کی تصدیق کیلئے پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وقت دوں گا اور ہر رکن کو سننا بھی چاہوں گا، ارکان مجھے تسلی دیں کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں، کیونکہ کئی ارکان آئے تھے کہ استعفے منظور نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے، شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ ہم اکھٹے آنا چاہتے ہیں-اکھٹے ہوکر آنا اسپیکر کے اطمینان کیلئے کافی نہیں ہے۔