قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو

اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا،بل منظور

اسلام آباد(امت نیوز) اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا، دونوں کے لیے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہو گا

قومی اسمبلی نے اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کیا گیا۔ بل وزیر مملکت شہادت اعوان نے پیش کیا۔

بل کے تحت اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا، مئیر اور ڈپٹی میئر کے لیے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہو گا۔میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کسی بھی صورت خالی ہونے پر دوبارہ براہ راست انتخاب ہو گا۔

بل متن کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کے براہ راست انتخاب کے لیے ووٹنگ یونین کونسل کے الیکشن کے روز ہی ہو گی۔ بل فوری نافذ العمل ہوگا۔ اسلام آباد کی یونین کونسل کی تعداد بھی 125 کردی گئی۔

بل کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی میں کل 66 ارکان موجود تھے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ 8 روز بعد پولنگ ہونا ہے تو ایسے میں یہ بل پیش کر دیا گیا۔