کراچی (امت نیوز) گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
زرمبادلہ کے ذخائر مزید کمی
اسٹیٹ بینک کےمطابق ڈالر کی یہ کمی 8 دسمبر سے 16دسمبر کے ہفتے کے دوران ہوئی،جس کی وجہ غیرملکی قرض کی ادائیگی ہے
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 16دسمبر کو 12 ارب ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک کے پاس 16دسمبر کو 6ارب 11کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے
جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 16 دسمبر کو 5ارب 88کروڑ 39لاکھ ڈالر تھے۔
جبکہ ذخائر کی موجودہ رقم سعودی عرب ، چین اور دیگر ملکوں سے بطور قرض لی گئی تھی ۔عملی طور پر پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہوچکے ہیں ۔ڈالر ریٹ نہ بڑھانے سے حوالہ کاروبار پھلنے پھولنے لگا
یہ بھی پڑھیں۔ ۔
ترسیلات زر میں خوفناک کمی
، حوالہ کاروبار پھلنے پھولنے لگا
پانچ ماہ کے دوران پانچ ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی قرضہ
حکومت نے پچھلے پانچ ماہ کے دوران پانچ ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی قرضہ لیا ۔ جو پہلے سے لئے گئے غیر ملکی قرض کی ادائیگیوں پر صرف کئے گئے ۔
اقتصادی امورڈویژن کی رپورٹ کے مطابق جولائی تانومبر5ارب ڈالرزسےزیادہ کابیرونی قرضہ لیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 48کروڑ72 لاکھ ڈالرزیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب16کروڑ ڈالرز ملے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 67 کروڑ ڈالرز قرض دیا جبکہ عالمی بینک نے53 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز قرضہ دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران مختلف ممالک سے قرض کی مد میں58 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ملے، سعودی عرب نے آئل فیسیلٹی کی مد میں50کروڑ ڈالرز جبکہ چین نے5کروڑ49لاکھ ڈالرزفراہم کیے۔