ان دہشت گردوں کے پیچھے بہت بڑا نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔فائل فوٹو
ان دہشت گردوں کے پیچھے بہت بڑا نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔فائل فوٹو

خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا پتہ چل گیا

اسلام آباد میں گاڑی میں ہونے والے خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی چکوال میں رجسٹرڈ ہوئی جبکہ اس پرلاہورکی نمبر پلیٹ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کا تعلق چکوال سے ہے اور اس میں 18 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے موبائل فون کو قبضے میں لے لیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ ایگل اسکواڈ نے مشکوک گاڑی کو روکا جس کے بعد گاڑی میں موجود شخص نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ایک اہل کار شہید اور4 زخمی ہوئے جبکہ دو شہری بھی زخمی ہوئے ۔