پیرس (امت نیوز)فرانس کے دارالحکومت میں مسلح شخص نے ایک مصروف شاہراہ پر فائرنگ کردی جس سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے
فائرنگ سےعلاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور راہگیروں نے دکانوں میں گھس کر شٹر بند کرکے اپنی جانیں بچائیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد ایک ہیئر سیلون میں جاکر چھپ گیا۔
پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی عمر 60 سے 65 سال کے درمیان ہے تاہم قتل کے محرک کا اب تک معلوم نہ چل سکا۔ تفتیشی جاری ہے۔
مسلح ملزم کی فائرنگ میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 شدید زخمی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کی جانب سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔