پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو
فائل فوٹو

اعتمادکاووٹ لےکراسمبلیاں تحلیل کردیں،ہمیں اعتراض نہیں،راناثنااللہ

اسلام آباد (امت  نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کو عدالت نے عبوری ریلیف دیا ہے، یقین ہے عدالتی فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدالت نے پرویزالہیٰ کوعبوری ریلیف دیا ہے، گیارہ جنوری کوعدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی، یقین ہے عدالت کے فیصلے پرانہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بے شک اسمبلیاں تحلیل کر دیں، ہمیں اعتراض نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگرچیف سیکریٹری کو دستخط نہ کرنا ہوتے توعہدے سے علیحدہ ہو جاتے، مراسلہ بھیجنے سے پہلے چیف سیکرٹری کو اعتماد میں لیا گیا، چیف سیکریٹری نے کہا تھا پہلے قانونی رائے لینا چاہتا ہوں، چیف سیکریٹری کو کمرے میں بند کرنے والی ایسی کوئی بات نہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں، اسلام آباد پولیس نے گاڑی کو روک کر فرض شناسی کا ثبوت دیا، اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہونے جا رہا تھا۔