طالبان نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی کی وجہ بتادی

کابل(امت نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت نے یونیورسٹی میں طالبات کی تعلیم پر پابندی کی وجہ بتادی ۔ افغان حکام کا کہنا ہےکہ طالبات ڈریس کوڈ کی پابندی نہیں کررہی تھیں اسلئے داخلہ بند کردیا۔

افغان وزیر نے کہا کہ ڈریس کوڈ کی وجہ سے یونیورسٹیوں میں طالبات کا داخلہ بند کیا۔ طالبات ایسے تیار ہوکر آرہی تھیں جیسے شادی کی تقریب ہو اور حجاب بھی نہیں کررہی تھیں۔

یونیورسٹی میں تعلیم پر پابندی کے خلاف افغانستان میں خواتین کا احتجاج جاری ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں طالبات کی جامعات میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والی پانچ طالبات کو بھی طالبان نے گرفتار کرلیا۔