امریکا نے اسلام آباد میں اپنے سفارتی عملے کوغیر ضروری سفر سے روک دیا

اسلام آباد(امت نیوز)امریکا نے اسلام آباد میں اپنے سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے روک دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ سفارتی عملے کو چھٹیوں کے دوران نجی ہوٹل جانے سے بھی روک دیا گیا۔


دوسری جانب امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے وضاحت کی کہ پاکستان کوایک محفوظ ملک تصور کرتے ہیں ٹریول ایڈوائزی کا اجرا معمول کا اقدام ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور پولیس نے چیکنگ بڑھاتے ہوئے شہریوں کو دوران سفر شناختی دستاویزات بھی ساتھ رکھنے کی ہدایت کر دی۔