فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات,کابینہ ڈویژن سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات کیلیے درخواست پرانفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر کابینہ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک صدور، وزرائے اعظم کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف کی تفصیل فراہمی کی درخواست سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ میرے خیال سے 1990 سے پہلے کا ریکارڈ ہی دستیاب نہیں ، ایسی معلومات تو ویب سائٹ پر ہونی چاہئیں ، عدالت نے کہاکہ ہوسکتا ہے توشہ خانہ کا ریکارڈ دستیاب ہو، ریکارڈ ملے تو دے دیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ ڈویژن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ۔