سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا،شاہد آفریدی

کراچی(امت نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلے دن کی کارکردگی پر عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے

پاکستان کی پہلے دن کی پرفارمنس پر عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا ہے

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ  میں آج پاکستان کی پرفارمنس سے خوش ہوں، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا، خاص تعریفیں بابر کی ایک اور بہترین اننگز کیلئے۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ سرفراز احمد نے اپنی  سلیکشن کو درست ثابت کردیا، انڈر پریشر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سرفراز احمد 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار ہوگئے جب کہ بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے