یہ سب اللہ تعالیٰ کا نظام ہے،کرکٹ میں واپسی پرسرفراز کا تبصرہ

کراچی (امت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے عبوری سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کئے جانے پرکہا  ہے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا نظام ہے کہ کب وہ موقع دے

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز چھیاسی رنز پر آؤٹ ہونےوالے سرفراز احمد نے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں سینچری نہ بنانے پر دکھ تو ہوا لیکن پھر سوچا کہ پہلی بال پر آؤٹ ہوجاتا تو کیا ہوتا۔

چار سال بعد میدان میں اترنے کی تیاری کے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ تیاری بہت اچھی تھی، جب خبر ملی کہ کل میچ کھیل رہا ہوں تو کافی پرجوش تھا۔ کافی وقت سے سوچ رہا تھا کہ پتا نہیں پچاسواں ٹیسٹ میچ ملے گا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی تین بالوں پر میری دل کی دھڑکن چیک کر لیتے تو شاید میٹر پھٹ جاتا، بالکل ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ڈیبیو میچ ہو۔ مجھے اعتماد کی ضرورت تھی اور بابر نے ایک سینئیر کھلاڑی ہوتے ہوئے میرا بھرپور ساتھ دیا۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ تنقید پرفارمنس پر ہونی چاہئے، ذاتی تنقید نہیں ہونی چاہئے، کوئی بھی کرکٹر برا پرفارم کرے تو لازمی بات ہے اس کی جگہ کسی اور کو کھلانے کی بات کی جائے گی، لیکن ہمارے کچھ لوگ ہیں جو ذاتی تنقید پر اتر آتے ہیں