کراچی(امت نیوز)محکمہ موسمیات نے بدھ سےکراچی میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے ۔ آج (پیر کے روز) کم سےکم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق بدھ سے سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے کے سبب کم سے کم درجہ حرارت میں 2سے3ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔جس کے بعد حالیہ یخ بستہ ہواوں میں کمی ہوگی اور کراچی کا موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کوبھی دن بھربلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں تاہم ہواؤں کی رفتارگزشتہ روز کے مقابلے میں کم ہو کر 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے درجہ حرارت 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ رہنے کا امکان ہے