کوئٹہ(امت نیوز)بلوچستان حکومت نے گوادر میں پولیس اہلکار کی شہادت کا مقدمہ حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف درج کرنے کافیصلہ کیا ہے
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کاکہنا ہے کہ گوادر میں حق دو تحریک کے مظاہرین کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس پر مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق گوادر میں حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کی اشتعال انگیزی جاری ہے، مشتعل مظاہرین نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا، پولیس اہلکار پر مظاہرین کی جانب سے براہ راست فائرنگ کی گئی، جس سے اُس کی گردن پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور باعث مذمت ہے ترجمان نے کہا کہ اشتعال انگیزی کا مقصد پر امن ماحول اور مذاکرات کی فضا کو سبوتاژ کرنا ہے