سب سے بڑا صدقہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔فائل فوٹو
سب سے بڑا صدقہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔فائل فوٹو

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ،اسپتال منتقل

ٹورنٹو(امت نیوز) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

یوسف جمیل کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے، والد کینیڈا میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر سے دور ہونا پریشانی کا باعث ہے، والد کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

مولانا طارق جمیل کو اس سے قبل جنوری 2019 میں بھی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں لاہور کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم انہیں انجیو گرافی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی