ترکیہ میں چار سال بعد اسرائیل کی سفیر تعینات

انقرہ(اُمت نیوز)ترکیہ میں چار سال بعد اسرائیل کی سفیر تعینات کر دی گئی ہیں۔
جنھوں نے دارالحکومت میں صدر طیب اردوان سے ملاقات میں اپنے کاغذات پیش کیے جو قبول کرلیے گئے
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی نئی سفیر ایرٹ لی لیان سے ملاقات کی اور اُن سے سفارت کے اسناد وصول کیے۔
دونوں ممالک کے درمیان 4 سال بعد تعلقات معمول پر آئے ہیں۔
تعلقات میں بہتری کا آغاز دو سال قبل ہوا تھا جب دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دورے کیے اور سفیروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا تاہم ان کی تعیناتی میں بھی مزید دو سال لگ گئے۔