پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر رمیز راجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔فائل فوٹو
پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر رمیز راجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔فائل فوٹو

کرکٹ کے لحاظ سے عمران خان ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے،رمیزراجہ

کراچی(امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا کہناہے کہ عمران خان میرے سینیئر اور ملک کے لیڈر ہیں، کرکٹ کے لحاظ سے عمران خان ہمیشہ ہمارے ہیرورہیں گے

غیر ملکی میڈیا سےگفتگو میں رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز کے بعد پاکستان کے بیٹرز کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوگیا ہے، کرکٹ میں شکست کئی بار آپ کو بہتر بنا دیتی ہے، انگلیڈ سے شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی میں بہتری آئےگی۔

رمیز راجہ نے شکوہ کیا کہ پاکستان میں روایت ہے کہ سابق کھلاڑیوں کو عزت نہیں دی جاتی۔پی سی بی میں نئے آنے والےبورڈ پر زبردستی حکومت کرنا چاہتےہیں، ایسی تبدیلیوں سے پاکستان کرکٹ کا سسٹم نیچے جائےگا، نئے آئین کے آنے سے پاکستان کرکٹ تنزلی آجاتی ہے ۔پی سی بی میں بار بار تبدیلیوں سے کھلاڑیوں کااعتماد کم ہوجائےگا

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ میوزیکل چیئر سے چیئرمین کی تبدیلی جیسی وجوہات سے پاکستان کرکٹ تنزلی کا شکارہوجاتی ہے،ایسے اقدامات سے پاکستان کرکٹ ہمیشہ معمولی نوعیت کی ہی رہےگی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان سے کسی نیوٹرل جگہ پرلے کر جانا مجھے گوارا نہیں تھا، بھارتی بورڈ نے بیان جاری کرنے سے قبل ایشین کرکٹ کونسل سے بھی نہیں پوچھا۔