کراچی(امت)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں پرابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا
عبوری سلیکشن کمیٹی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان پاکستان کپ کے اختتام پر دوسرے ٹیسٹ کے دوران کرے گی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم ، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد ، عامر جمال اور حارث رؤف شامل ہیں۔
ا حسن علی، احسان اللہ، امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود ، شرجیل خان، طیب طاہر کوبھی اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے
فخر زمان، خوشدل شاہ ، شاہین آفریدی (انجرڈ) اور زاہد محمود ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ۔