کراچی(امت نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ سماجی برائیوں کے خلاف مولا جٹ کی طرح گنڈاسا اٹھانا پڑے گا تاکہ اس شہر کو ترقی اور امن دے سکوں، اس گنڈاسا کو ملک دشمنوں کے خلاف استعمال کروں گا۔یہ بات انہوں نے فلم مولا جٹ دیکھنے کے بعد کہی
گورنر سندھ نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما نے مجھے مولا جٹ کہا تھا اس لیے فلم مولا جٹ دیکھنے آیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان اور میڈیا نمائندوں کے ہمراہ مقامی سینما میں فلم مولا جٹ دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میرا یہاں آنے کا ایک مقصد فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری بے شمار مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے اچھی فلمیں نہیں بن پارہیں۔ کراچی معیشت کا مرکز ہے اس کو نظر لگ گئی ہے، 10 برس میں اس شہر کی تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں ایک سوال پر کہا کہ جہاں تک ان کی معلومات ہیں، ایم کیو ایم الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت سے ایک سال سے رابطے میں ہے کیونکہ انہیں حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کو صحیح کردیا جائے۔