کراچی(امت نیوز)کراچی پولیس نےخبردار کیا ہے کہ نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنےوالوں پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے ہیں انہوں نے کہاہے کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اورہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی نےشہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ عوام اور پولیس کے مشترکہ تعاون سے ہی اس گھناونے عمل کو روک سکتے ہیں۔
کراچی پولیس ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بحیثیت ذمہ دار شہری اپنے علاقے اور گردونواح میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کی فوری اطلاع 15 پر دیں