کراچی(امت نیوز)کراچی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگرمیں زیرتعمیر پلازہ کے گڑھے میں کار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا
پولیس کے مطابق نوجوان اپنے کزن کو چھوڑنے جارہا تھا کہ گاڑی راستے میں زیرتعمیر عمارت کے لیے بیسمنٹ کے لیے کھودے گئے گڑھے میں جاگری
حادثے میں 21سال کامران جاں بحق اور اس کا 28سالہ کزن منور علی زخمی ہوگیا۔جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہے
زیر تعمیر پلازہ کی بنیاد ڈالنے اور انڈر گراؤنڈ پارکنگ ایریا بنانے پر کام کئی ماہ سے جاری ہے، زیر تعمیر پلازہ کے اطراف کوئی حفاظتی دیوار یا رکاوٹ نہیں لگائی گئی
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کے لواحقین تدفین کے بعد قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔لواحقین کی درخواست پر مقدمے کا اندراج کیا جائے گا