کراچی میں ڈاکو بےلگام،اداکار عنایت خان چوتھی بار لٹ گئے

کراچی(امت نیوز)شہرقائد میں ڈاکوؤں ٹی وی فنکاروں کو بھی نہیں بخشا۔عام شہری تو روزانہ اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوتے ہیں مگر اب اداکار بھی غیر محفوظ ہوگئے ۔
ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے اداکار عنایت خان کوگزشتہ روز ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرچوتھی بار موبائل فون اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔
عنایت خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنے ساتھ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے سندھ پولیس سے درخواست کی کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں۔
اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ رات کو جِم سے گھر آتے ہوئے تقریباَ ساڑھے بارہ بجے 2 ضرور مند لڑکوں نے میرا موبائل اور ضروری سامان گن پوائنٹ پر لے لیا‘۔

عنایت خان نے بتایا کہ ’میں یہ بات اسٹوری پر نہیں بتاتا مگر میرے ساتھ یہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے سندھ پولیس سے میری گزارش ہے کہ براہِ کرم اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اپنی 100 فیصد کوشش کریں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں