محمدعامرپی سی بی انتظامیہ کی تبدیلی،محمد عامر پر قسمت مہربان

کراچی(امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ تبدیل ہوتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پر قسمت مہربان ہونے لگی ۔ان پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دروازے کھل گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات بھی روشن ہوگئے

پی سی بی انتظامیہ کی تبدیلی کے ساتھ ہی فاسٹ بولر محمد عامر سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دروازے کھل گئے ہیں۔ رمیز راجا کے دور میں صرف پی سی بی پول میں شامل کرکٹرز کوہی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی اجازت تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے کرکٹر کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر مدعو کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

محمد عامر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے، فاسٹ بولر نے احسان مانی کے دور میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم ہیڈ کوچ مصباح اور بولنگ کوچ وقاریونس کی موجودگی میں نہیں کھیلنا چاہتے تاہم وہ مختلف لیگز کھیل رہے ہیں