لاہور (امت نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر لیکن قابل عمل نہیں ہے، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پہلے ہی تھریٹ الرٹ ہیں، کچھ دنوں پہلے آئی ٹین سیکٹر میں حملہ بھی ہو چکا ہے، ایک ہزار پولنگ سٹیشنز کے فوری انتظامات ممکن نہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عام انتخابات کے لیے 8 سے 10 ماہ چاہئیں، عام انتخابات اکتوبرمیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےاسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال دوگل نے انٹراکورٹ اپیل کی تیاری پر کام بھی شروع کردیا ہے
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔
دسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کل کرانے کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔