انقرہ(امت نیوز)ترکیہ کے ریسٹورینٹ میں خوفناک دھماکے سے سات افراد ہلاک ہوگئے
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا دھماکا ترکیہ کے مغربی صوبے ایدین کے ضلع نازیلی میں واقع ریسٹورنٹ میں ہوا
شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ۔ تاہم ابھی تک حتمی تعین نہ ہوسکا۔
حکام کاکہناہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ریسٹورنٹ ملازمین گیس سلینڈر تبدیل کررہے تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔