لاہور(اُمت نیوز)لاہور میں ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران نےاپنا احتجاج کل تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ 3 دن سے ایجوکیٹر ز اپنی ملازمت کی مستقلی کیلئے دھرنا دیکر احتجاج کررہے تھے۔
دھرنے میں جمع مظاہرین حکومت مخالف نعرے بازی کی ، کلب چوک دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک رہی ۔
کلب چوک دھرنے میں شریک مظاہر ین کاکہنا ہے کہ ہمارےمطالبات کو کہیں بھی نہیں سنا جا رہا ہے اس لیے ہم پانچویں بار احتجا ج کرنےپر مجبور ہیں۔
احتجاج کے باعث دن بھر مال روڈ، ڈیوس روڈ، سندرداس روڈ اور کینال روڈ پرٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا