لاہور(اُمت نیوز)لاہور میں 5 دن سے احتجاج کرنے والے اساتذہ کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اساتذہ اپنی ملازمت کے کنٹریکٹ کو مستقل کرنے کیلئے کئی روز سے دھرنا دے کر احتجاج کر رہے تھے
میڈیا کوآرڈی نیٹر کے مطابق گریڈ 16 کے کنٹریکٹ اساتذ کو حکومت کی جانب سے یقینی دلائی گئی ہے کہ ان کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا۔
اساتذہ کی تنظیم کے میڈیا کوآرڈی نیٹر نے حکومت کی جانب سے یقینی کرانے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے