اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی محض چند سوملازمتوں کے لیے ہزاروں افراد پہنچ گئے
اسلام آباد پولیس میں 1667خالی آسامیاں ہیں جن پر بھرتی کے لیے پاکستان بھر سے 30ہزار سے زائد مرد اور خواتین امیدوار سامنے آئے ہیں
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اہلیت جانچنے کے لیے تحریری امتحان اسلام آباد کے اسٹیڈیم میں منعقد کیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسٹیڈیم کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں جس میں اسٹیڈیم کو امیدواروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے
اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں پاکستان کا سب سے بڑا کنسٹیبلان کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔
آج پاکستان بھر سے 30000 سے زائد مرد و خواتین امیدوار تحریری امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔1667 خالی آسامیوں پر بھرتی کی جارہی ہے۔ یہ بھرتی گزشتہ پانچ سالوں سے نفری کی کمی کو پورا کرے گا۔
⬇️ pic.twitter.com/7bKG2v9NTZ— Islamabad Police (@ICT_Police) December 31, 2022
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی پی او ہیڈ کوارٹرز، سی پی او سکیورٹی، سی پی او سیف سٹی، سی پی او ٹریننگ و لاء اینڈ آرڈر، سی پی او آپریشنز نے اس بھرتی کے تمام عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور امتحانات کے تمام مراحل کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔
واضح رہے کہ اس امتحان میں اہل قرار پانے والے امیدواروں کو سلیکشن کے اگلے مراحل سے گزرنا ہو گا۔