اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیپارٹمنٹس، سروسز آرگنائزیشنز، ریجنز اورڈسٹرکٹ، زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو باضابطہ طور پر بحال کردیا۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی سی بی کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا
پی سی بی کے اس فیصلے کے بعد اب قائداعظم ٹرافی میں 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز حصہ لیں گی اور اگست سے شروع ہونے والے سیزن میں شامل پیٹرنز ٹرافی میں 8 ڈپارٹمنٹس حصہ لیں گے۔
پی سی بی کے آئین 2019 میں ڈیپارٹمنٹس، سروسز آرگنائزیشن، ریجنز اور ڈسٹرکٹ، زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 6 کرکٹ اور 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کر دیا گیا تھا، جسے بعدازاں دسمبر 2022 میں منسوخ کر دیا گیا۔
منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں پی سی بی کے آئین 2014 کے تحت ڈیپارٹمنٹس،سروسز آرگنائزیشن، ریجنز اور ڈسٹرکٹ،زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی باقاعدہ بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کہا کہ عمران خان نےوزیراعظم بننےکےبعد سب سے پہلا کام پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا،عمران خان نے بطور وزیراعظم پی سی بی میں دو چیئرمین منتخب کیے،عمران خان نے رمیزراجا اور احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا،عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔