الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو
 الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو

ارکان پارلیمنٹ کومالی گوشوارے جمع کرانےکیلئے15جنوری تک مہلت

اسلام آباد(امت نیوز) قومی اسمبلی کے 201 ارکان اور 36 سینیٹرز نے اثاثوں کی تفصیلات ابھی تک جمع نہیں کرائیں، الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور ایم پی ایز کو مالی گوشوارے جمع کرانے کیلئے 15 جنوری تک کی مہلت دیدی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق جن پارلیمنٹیرینز نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، قاسم سوری اور اعظم سواتی شامل ہیں۔

حکومتی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اور مفتی عبدالشکورنے بھی ابھی تک گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ خالد مقبول صدیقی اور مولا بخش چانڈیو نے بھی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

ترجمان  الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 159، سندھ اسمبلی کے 76 ، خیبر پختوانخواکے 74 اور بلوچستان اسمبلی کے 24 ارکان نے بھی مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ اور ایم پی ایز کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کردی جائے گی۔