دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک) شام کی حکومت اسرائیلی حملے سے متاثر ہونے والے دمشق ایئرپورٹ کی سروس بحال کرکے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ایئرپورٹ کے تباہ شدہ حصوں کی مرمت کا کام جاری ہے
اسرائیل نے دمشق کے جنوبی علاقے پر اتوار کو رات دیر گئے فضائی حملے کئے تھے۔ حملوں میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اطراف کو نشانہ بنایا گیا۔حملوں کے باعث ایئرپورٹ پر سروس معطل ہوگئی تھی ۔ دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔
حملوں میں 2 شامی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔جبکہ تین خواتین اور ایک بچے سمیت 23 افراد زخمی بھی ہوئے
نئے سال 2023 میں اور نیتن یاہو کی نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد شام پریہ اسرائیل کا پہلا حملہ تھا۔
سال 2022 کے دوران اسرائیل نے شام میں 32 حملے کئے ۔ جن میں عمارتوں، ہتھیاروں، گولہ بارود کے ڈپوؤں، ہیڈ کوارٹرز اور مراکز سمیت تقریبا 91 اہداف کو تباہ کیا گیا یا نقصان پہنچایا گیا۔
حملوں میں 89 فوجی ہلاک اور 121 زخمی ہوئے