مسافروں کو ویکسین سرٹیفکیٹ یا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی قرار
اسپین نے چینی مسافروں کے لئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا، چین سے آنےوالے مسافروں کے ویکسین سرٹیفیکٹ یا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اسپین نے یہ پابندی صرف چین سے آنے والے والوں کے لئے عائد کی ہے، اسپین داخلے پر مسافروں کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔
پروٹوکول کے مطابق تمام مسافروں کا سب سے پہلے جسمانی درجہ حرارت کا اندارج کیاجائے گا، اس کے بعد کرونا ویکسین سے متعلق کاغذات کی جانچ پڑتال اور آخر میں مسافروں کی حالت کی بغور مشاہدہ کیا جائے گا۔
جسمانی درجہ حرارت کے حوالے سے اسپین کی حکومت نے 37.5 ڈگری کی حد مقرر کی ہے، اس کنٹرول سے ہوائی جہاز کے عملے اور 12 سال سے کم عمر افراد کی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،یہ پابندی 3جنوری سے 15فروری تک برقرار رہے گیْ