کابل :افغان طالبان نے داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کرکے پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے تین ملزمان سمیت 8 دہشتگردوں کو ہلاک،7 کو گرفتارکر لیا۔
طالبان ترجمان نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی میں نشانہ بنائے گئے داعش کارکنوں نے چینی ہوٹل اور شہریوں پر حملے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کارروائی کے دوران طالبان سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں ہتھیار، دستی بم اور بارود قبضے میں لیا ہے۔
ترجمان افغان حکومت کے مطابق داعش کے خطرناک نیٹ ورک نے لنگان ہوٹل، ہوائی اڈے اور کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کیے،اب بھی کچھ دیگراہم مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔