ریاض :بھیک مانگنے سے متعلق سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گداگری صرف جرم ہی نہیں بلکہ اس میں سلامتی اور صحت پر بھی خطرات اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے بھکاریوں کا انتظام کرنا اور اسی عمل پر کسی بھی شخص کو اکسانے کے ساتھ ہی اس کی حمایت کرنا قابل جرم تصور کیا جائے گا، جس پر کم از کم ایک سال تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبرار کرتے ہوئے کہا کہ گداگری میں ملوث غیرملکیوں کو سزا پوری کرنے بعد ملک بدرکیا جائے گا، ایسے افراد کو دوبارہ حج اورعمرہ کے سواء مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی مرد و خواتین سے شادی کرنے والوں کی اولاد کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا لیکن وہ بقیہ سزا پوری کریں گے۔