نئی دہلی، سردی میں آگ کے پاس بیٹھنے کیلئے جگہ مانگنے پر نوجوان قتل
دوست کے ساتھ آگ کے پاس بیٹھا تھا کہ مقتول نے آکر بیٹھنے کی جگہ مانگی جس پر نوجوان کو چاقو کے وارکر کے قتل کر دیا،ملزم کااعتراف
APP02-01 KARACHI: January 01 - People sitting around wooden fire to keep them warm during chilled weather in city. APP Photo by M. Saeed Qureshi
نئی دہلی میں سرد موسم کے باعث آگ کے پاس بیٹھے کیلئے جگہ مانگنے پر 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں ایک 15 سالہ لڑکے کی لاش خون میں لت پت ملی جس کے جسم پر چھریوں کے زخم تھے۔
پولیس کے مطابق قتل میں ملوث نوجوان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ آگ کے پاس بیٹھا تھا کہ مقتول نے آکر بیٹھنے کی جگہ مانگی جس پر نوجوان کو چاقو کے وارکر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث دونوں لڑکوں کی عمریں 16 سال ہیں، قتل میں ملوث ایک شخص سمیت دو نابالغ لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔