فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

کراچی :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

دوسرا میچ 11 جنوری اور تیسرا ون ڈے 13 جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ مکمل کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس موقع پر اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے ہنسی مذاق بھی کیا اور مختلف پوز دے کر تصویریں کھنچوائیں۔

نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری پیٹ میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

کیوی فاسٹ بولر پیٹ میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر (فوٹو: ٹوئٹر)

31 سالہ کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انجری کے باعث میدان میں فیلڈنگ کیلیے نہیں آئے تھے۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ میٹ ہینری ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔