کراچی: 2 روز قبل سی ویو کے پاس سمندر میں کود کر ڈوبنے والی لڑکی کی لاش مل گئی۔
پولیس کے مطابق 2 روز قبل ساحل سے مذکورہ لڑکی کا بیگ ملا تھا، جس سے اس کی شناخت ممکن ہو سکی۔ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں درج کر لیا گیا۔
میری بیٹی سے زیادتی ہوئی ہے۔ والد
مدعیٔ مقدمہ لڑکی کے والد نے ایف آئی آر کے لیے دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میری بیٹی سے زیادتی ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیشی ایسے شواہد ملے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔
پولیس نے ویٹرینری اسپتال سے اس کے مالک اورخاتون نرس کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی جمعے کو گھر سے ویٹرینری اسپتال گئی تھی جہاں وہ نوکری کرتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق خودکشی کرنے والی مذکورہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں ہو گا۔