سری نگر: جموں و کشمیر پرغیر قانونی طور پر قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے بالاکوٹ کے علاقے میں رات بھر سے جاری فوجی آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا، بھارتی فوج کا گھر گھر تلاشی کا آپریشن تاحال جاری تھا،علاقے میں موبائل فون اورانٹر نیٹ سروس معطل ہے۔