ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرینی فوج کی دو عمارتوں پر راکٹ حملے میں چھ سو سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے
غیر ملکی مڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نےبیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین فوج کی جانب سے ڈونیسک میں روسی فوجی بنکرز پر حملے میں 89 اہلکاروں کی ہلاکت کا جواب دینے کے لیے یوکرین کے خلاف انتقامی کارروائی کی ہے
بیان میں مزید کہا گیا کہ راکٹ حملہ یوکرینی فوج کی دو عمارتوں پر کیا گیا جس میں ان کے 600 اہلکار مارے گئے۔ یہ حملہ انتہائی قابل اعتماد انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے۔
روس کی وزارت دفاع نے یہ دعویٰ بھی کیا جن عمارتوں کو نشانہ بنایا ان میں مجموعی طور پر 1400 یوکرینی فوجی مقیم تھے۔
فوری طور پر روسی وزارت دفاع کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی اور یوکرین کی جانب سے بھی روسی دعوے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
تاہم مشرقی یوکرین کے قصبے کریماتورسک کے میئر نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ روسی فوج نے شہر کی مختلف عمارتوں پر حملہ کیا ہے لیکن ان میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔