ڈاکار(انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ملک سینیگال میں میں دو مسافر بسوں کے ٹکرانے سے 40افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہو اکہ حادثہ ایک بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جو سامنے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی
سینیگال کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔
افریقی ملک سینیگال میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں لیکن اس حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔