برازیل میں سابق صدرجیربولسونارو کے حامیوں کا پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ ، صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا جبکہ صدر نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف آپریشن کا حکم جاری کر دیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے والے مظاہرین پارلیمنٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال کیا گیا۔
مظاہرین نے داسلوا کو نیا صدر ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمںٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔