برٹش ایئرویز کے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

لندن(امت نیوز)برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز نے 30سال بعد اپنے فضائی عملے کے لیے نیا یونیفارم متعارف کرایا ہےجس میں خواتین ملازمین کے لیے حجاب بھی شامل ہے
برٹش ایئرویز نے 20 سال بعد اپنے یونیفارم میں تبدیلی کی ہے۔ آج نئے یونیفارم کی رونمائی کی گئی جو عالمی شہرت یافتہ برطانوی فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔
مردوں کے لیے نیا یونیفارم تھری پیس پر مشتمل ہے جب کہ خواتین کے لیے اسکرٹ، ٹراؤزر اور جمپ سوٹ ہے اور ساتھ ہی سر ڈھانپنے کے لیے حجاب بھی یونیفارم کا حصہ ہے۔
حجاب یونیفارم کا لازمی حصہ نہیں۔ ایئرہوسٹس کا اختیار ہوگا کہ وہ پہننا چاہیں یا نہ پہنیں۔
جلد ہی یہ نیا یونی فارم ایئرلائن کمپنی کے 30 ہزار ملازمین پہنیں گے جب کہ ایئر لائن کے ملازمین کے پرانے یونیفارم یا تو خیراتی ادارے میں عطیہ کر دیے جائیں گے یا انھیں کھلونے، ٹیبلٹ ہولڈرز اور دیگر اشیاء بنانے کے لیے ری سائیکل کیا جائے گا۔
فضائی کمپنی کا نیا یونیفارم تیار کرنے والے ٹیلر نے کہا کہ ایسا یونیفارم تیار کرنا چاہتا تھا جو سب کے لیے قابل قبول ہو اور اس میں اجنبیت محسوس نہ ہو۔ یہ صرف لباس کے ایک کپڑے کی بات نہیں بلکہ تشخص اور شناخت بھی ہے۔