کابل(امت نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت نے بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے نرمی دکھادی ۔ لڑکیوں کو پانچویں تک تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دے دی
افغان وزارت تعلیم سے جاری اعلامیے میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دی گئی ہے۔
افغان وزارت تعلیم کی جانب سے افغانستان کے اسکولوں، مدارس اور تعلیمی مراکز کو ہدایت کی گئی ہےکہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کے لیے نجی اور سرکاری اسکول ودیگر تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی تھی، جس کے بعد کئی صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کر دیےگئے تھے۔طالبان کے اس فیصلے پر عالمی برادری کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی