مسقط(امت نیوز)عمان کے دارالحکومت مسقط میں بھارتی شہری بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے کورٹ میں گر کر ہلاک ہوگیا۔وڈیو وائرل ہوگئی
بھارتی نژاد شخص بیڈمنٹن کورٹ میں دوستوں کے ہمراہ پریکٹس کررہا تھا کہ اچانک گِر کر ہلاک ہوگیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
2 Jan 2023 : Indian-origin man dies of 💔 attack💉 while playing on court in Muscat#heartattack2023 #heartattack #cardiacarrest #Myocarditis #ClotShotStrikesAgain pic.twitter.com/m96z2bYcAg
— Anand Panna (@AnandPanna1) January 10, 2023
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیڈمنٹن کورٹ میں ہلاک ہونے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
مرنے والے کاابھی تک نام ظاہر نہیں کیا کیا تاہم وہ بھارتی ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا اور عمر 38 سال تھی جس نے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں