خواتین 10دن کےاندر سیلون بند کردیں ،افغان طالبان کی مہلت

افغانستان(اُمت نیوز)افغان طالبا ن نے خواتین کو سیلون بند کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق   طالبان نے لڑکیوں کو تجارتی مراکز میں کام کرنے پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغانستا ن میں بحران کے حل کیلئے ایک امریکی وفدافغان مزاحمتی محاذ کی سپریم کونسل میں ملاقات کیلئے ترکیہ پہنچا ہے
واضح رہے کہ افغانستان میں خواتین کے بیوٹی پارلرز پر پابندی ایک ایسے وقت میں لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس طالبان حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں کو حکم دیا کہ وہ تمام خواتین کو ملازمت سے نکال دیں
قبل ازیں لڑکیوں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پر بھی طالبان حکومت نےپابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔