پیرو(اُمت نیوز) سابق صدر پیڈروکاسٹیو کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپوں کےدوران 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں
ہیومن رائٹس کے مطابق جنوبی علاقوں میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 68 زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ہنگاموں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 سے بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پیڈرو کاسٹیو کی رہائی اور جلد انتخابات کیلئے سیکڑوں افراد گزشتہ برس دسمبر سے احتجاج میں شریک ہیں
پارلیمان کو تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا اعلان دسمبر میں سابق صدر پیڈرو کاسٹیو کاسٹیلو نےکیا تھا۔
قوم سے خطاب کے دوران انہوں نےکرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ہنگامی حکومت تشکیل دے رہے ہیں جو فرمان کے ذریعہ حکومت کرے گی۔
اس خطاب کے بعد پیرو کی پارلیمان نے انہیں عہدے سے برطرف کر دیا تھا