امریکا کا یوکرینی فوجیوں کو امریکی اڈوں پر تربیت دینے کا اعلان
یوکرینی فوجیوں کو امریکی ریاست اوکلا ہوما کے فورٹ سل فوجی اڈے پر تربیت دی جائے گی
January 11, 2023 · بام دنیا
امریکا(اُمت نیوز)امریکا نے یوکرینی فوجیوں کو امریکی اڈوںپر تربیت دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرینی فوجیوں کو امریکی ریاست اوکلا ہوما کے فورٹ سل فوجی اڈے پر تربیت دی جائے گی۔
پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کے استعمال بھی تربیت میںشامل ہے۔
اس سے قبل یوکرینی فوجی سوئچ بلیڈ ڈرونز سمیت دیگر فوجی تربیت امریکا میں حاصل کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین کو اپنا پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظا م روس سے مقابلے کے لیے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔