بلدیاتی الیکشن روکنے کی متحدہ دھمکی پرجماعت ،تحریک انصاف کا سخت ردعمل

کراچی(امت نیوز)ایم کیو ایم کی 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات روکنے کی دھمکی پر سیاسی مخالفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنےآیا ہے
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا شہر کو اجاڑنے والے پھر دھمکیاں دے رہے ہیں ، کسی کے کہنے پر ایک ہونے والے انتخابات میں شکست دیکھ کر راہِ فرار اختیار کررہے ہیں ۔
حافظ نعیم نے سیاسی صورتِ حال پر ریاستی اداروں سے بھی سوال کرتے ہوئے کہا کیا یہ سب اُن کی مرضی سے ہو رہا ہے؟
پاکستان تحریک تحریک انصاف کے علی زیدی بھی متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر برس پڑے اور کہا کہ ماضی میں خالد مقبول کو را کا ایجنٹ کہنے والے مصطفیٰ کمال یا تو پہلے منافق تھے یا اب منافقت کر رہے ہیں ۔
متحدہ کے دھڑوں کے انضمام کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےایم کیوایم پاکستان نے دھمکی دی تھی کہ اگر حلقہ بندیاں ٹھیک نہ ہوئیں تو 15جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے ۔متحدہ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حلقہ بندیاں ٹھیک کردیں الیکشن لڑ لیں گے ورنہ ہم ”لڑیں“ گے۔فاروق ستار بولے شارع فیصل پر دھرنا دے دیں تو دیکھتے ہیں پھر 15 جنوری کا الیکشن کیسے ہوتا ہے؟